۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کوئٹہ میں سینکڑوں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل

حوزہ/ شوری علماء کویٹہ کے ذمہ داران نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وحشی اور درندہ صفت ‘ہدایت خلجی’ کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس کے پیچھے عناصر کو بے نقاب اور سزا دی جائے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ سینکڑوں لڑکیوں پرتشدد اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم ہدایت خلجی کے وحشیانہ عمل کے خلاف ملک پاکستان احتجاج و ریلی کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو ریاست مدینہ کے قانون کے مطابق سزا و سنگسار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں سینکڑوں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل؛ ملزم کو ریاست مدینہ کے قانون کے مطابق سزا دی جائے

کوئٹہ میں ملزم ہدایت خلجی کے خلاف احتجاجی ریلی سے مظاہرین نے ملزم کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے جلد از جلد ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہدایت خلجی نے نہ صرف صوبے کی خواتین کی توہین کی ہے، بلکہ اسلامی اور قبائلی اقدار کو بھی پیروں تلے کچل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیوں کو مستقبل میں ایسے درندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہدایت خلجی کو نشان عبرت بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں سینکڑوں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل؛ ملزم کو ریاست مدینہ کے قانون کے مطابق سزا دی جائے

مظاہرین نے کہا کہ ہدایت خلجی کے خلاف تمام تر ثبوت مل چکے ہیں، مگر پھر بھی کارروائی میں تاخیر دیکھنے کو مل رہی ہے، جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم اور اسکے ساتھیوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں سینکڑوں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل؛ ملزم کو ریاست مدینہ کے قانون کے مطابق سزا دی جائے

دوسری جانب شوری علماء کویٹہ کے ذمہ داران نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وحشی اور درندہ صفت ‘ہدایت خلجی’ کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس کے پیچھے عناصر کو بے نقاب اور سزا دی جائے ۔ علماء کرام نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ نے ہدایت خلجی کی نیٹ ورک کو ختم نہیں کیا اور مجرموں کو کسی بھی قسم کی سہولت دی تو ملک گیر احتاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .